Aquarius Personality

بر ج دلو

تعارف

Aquarius Personalityبرج دَلْو علم نجوم کا گیارہواں برج ہے۔ جو لوگ 21 جنوری تا 19 فروری کے درمیان عرصے میں پیدا ہوتے ہیں وہ اس برج کے ماتحت ہوتے ہیں۔ برج دلو میں کل چوبیس ستارے ہیں جو کہ ایسی ترتیب میں ہیں اگر ان کا بغور جائزہ لیا جائے تو ایسے لگتا ہے جیسے کوئی شخص مشکیزہ لیے ہوئے اس میں سے پانی گرا رہا ہو۔ اس برج کا عنصر ہوا اور علامت مشکیزہ بردار ہے۔ ان کا ذاتی عقیدہ "میں جانتا ہوں" ہے۔ اس برج کے افراد سچائی کے متلاشی ہوتے ہیں۔

Aquarius Personality In Urdu - Burj Dalv Ki Shakhsiyat

برج دلو کے متعلق حیرت انگیز معلومات

  • اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ سب کے لئے ہی سوچتے ہیں اور کھلے دماغ کے ساتھ ہی چیزوں کی جانب دھیان دیتے ہیں۔
  • یہ لوگ اپنے اندر چھپا ہوا انتہائی شدید غصہ دکھا کر دوسرے لوگوں کو حیران بھی کردیتے ہیں۔
  • اس برج کے حامل افراد بہتر طور پر جھوٹ نہیں بول سکتے انکا چہرہ جھوٹ بولتے وقت انکا ساتھ نہیں دیتا۔
  • بڑے ہی زندہ دل لوگ ہوتے ہیں اور موسیقی اور دوسری ایسی چیزوں سے لطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں۔
  • انکے اندر ایک عادت یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ لوگ کسی بھی چیز کے متعلق بہت زیادہ سوچتے ہیں یہاں تک کہ انکا دماغ سوچ سوچ کو انکا ساتھ چھوڑ جاتا ہے۔
  • یہ لوگ مغرور اور ان لوگوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں جن کے اندر برداشت کا مادہ کم ہوتا ہے۔
  • دوستوں کی بڑی ہی قدر کرتے ہیں اور جو لوگ انکو اپنی زندگی میں شامل کرلیتے ہیں انکی حفاظت بھی کرتے ہیں۔
  • عام طور پر یہ لوگ جذباتی ہوتے ہیں لیکن اکثر اوقات اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرتے ہیں۔
  • یہ لوگ آزادانہ طور پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور ہر معاملے میں اپنی ذات پر ہی بھروسہ کرتے ہیں۔
  • دلو افراد باغی اور خودسر ہوتے ہیں اپنے منصوبوں کا اشترا ک کسی کے ساتھ بھی کرنا نہیں چاہتے ہیں۔
  • یہ لوگ مضبوط رائے اور نقطہ نظر کے مالک ہوتے ہیں اور اپنی رائے کے اظہار میں کسی سے بھی ڈرتے نہیں ہیں۔
  • اپنی زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں کو جلد قبول کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔
  • نئے نئے تجربات کرنے سے گھبراتے نہیں ہیں اور چیزوں کو اپنی ہی مرضی کے مطابق ڈالنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

برج دلو کی شخصیت

مثبت پہلو

  • اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد عام طور پر ہمدرد ،باعمل اور انسان دوست ثابت ہوئے ہیں۔
  • برج دلو سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے اندر جو پیدائشی طورپر ہی ایک خصوصیت موجود ہوتی ہے وہ نئے دوست بنانے کی شاندار صلاحیت ہوتی ہے۔
  • امن پسند واقع ہوئے ہیں اوراس دنیا کو امن کا گہوارہ ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔
  • ذہین لوگ واقع ہوئے ہیں اور انکے مفادات بڑے ہی وسیع ہوتے ہیں۔
  • اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ ماضی میں کی گئی غلطیوں سے سیکھنے والے لوگ ہوتے ہیں اور ایک بار کی گئی غلطی کو دوبارہ دہراتے نہیں ہیں۔
  • یہ لوگ دوسروں کو بہتر مشورے دینے کے لئے مشہور ہوتے ہیں اور جو بھی ان سے کوئی بات کہنا چاہے اسکو توجہ کے ساتھ ہی سنتے ہیں۔
  • دوسروں کی غلطیاں آسانی کے ساتھ ہی معاف کردیتے ہیں اور جلد ہی ہر ایک کو دوسرا موقع دینے کے لئے رضامند بھی ہوجاتے ہیں۔
  • یہ لوگ بڑے خواب رکھتے ہیں اور انکو حقیقت میں بدلنے کے لئے بھی کوشاں رہتے ہیں۔
  • برج دلو سے تعلق رکھنے والے مرد و حضرات ذہنی اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔
  • مالی اور جذباتی طورپر خود انحصار ہی ہوتے ہیں۔
  • بڑے ہی خوش مزاج لوگ ثابت ہوئے ہیں انکی صحبت سے ہر کوئی خوشی ہی حاصل کرتا ہے۔
  • نئے نئے خیالات اور نظریات کے ساتھ ہی جدید افکار کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں۔
  • یہ لوگ اپنی سوچ اور قابلیت کی بناء پر دنیا میں بڑے بڑے کارنامے سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
  • بر ج دلو سے تعلق رکھنے والے لوگ بہ نسبت دوسروں کے بہت ذہین ہوتے ہیں اور انکے کاموں سے انکی ذہانت جھلکتی رہتی ہے۔
  • یہ لوگ اپنے ہر کام میں ایماندار ہوتے ہیں اور ایماندار لوگوں کو ہی پسند کرتے ہیں۔
  • برج دلو والے لوگوں کو عملی میدانوں میں ہمیشہ کامیابی ہی دیکھنا نصیب ہوتی ہے۔

منفی پہلو

  • برج دلو سے تعلق رکھنے والے لوگ اکثر و بیشتر غیر متوقع طور پر کچھ کرکے دوسروں کو حیران کردیتے ہیں۔
  • ان کی رائے اور سوچ زیادہ مستحکم نہیں ہوتی ہے۔
  • اکثر برج دلو سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات دوسروں سے الگ تھلگ رہ کر ہی جینا پسند کرتے ہیں۔
  • برج دلو سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اکثر و بیشتر شدت پسند لوگ ہوتے ہیں اور انکی زندگی میں درمیانی راستہ بالکل بھی نہیں ہوتا ہے۔
  • اپنے لباس اور وضع قطع میں کافی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
  • برج دلو سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی غور و فکر میں ڈوبے رہنے کی عادت اور اپنے وجود سے لاپرواہی انہیں خبطی ظاہر کرتی ہے ۔
  • چونکہ یہ لوگ اپنے تقریباً تمام فیصلے دماغ سے کرنے کے عادی ہوتے ہیں اسی لئے جو لوگ اپنے دل کی سنتے ہیں اور کچھ جذباتی فیصلے کرجاتے ہیں انکے ساتھ ان لوگوں کی بالکل بھی نہیں بنتی ہے۔
  • یہ لوگ اپنے کاموں میں اس قدر مصروف رہتے ہیں کہ اپنے خاندان اور دوستوں کی جانب توجہ کرنا بھی بھول جاتے ہیں۔

پیار و محبت اور اپنے تعلقات میں انکا رویہ

برج دلو سے تعلق رکھنے والے لوگ چونکہ دل کی بجائے دماغ سے کام لینے والے ہوتے ہیں اسی لئے یہ لوگ رومانس کے دوران بھی اپنے دل اور جذبات کے برعکس ہی سوچتے ہیں اور فیصلے کرتے ہیں۔ یہ لوگ کھلے دل کے مالک ہوتے ہیں اس لئے جس کے ساتھ بھی تعلق بڑھاتے ہیں تو بہترین طور پر ہی آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ اس چیزکو بھی سمجھتے ہیں کہ خواہ کس قسم کے بھی تعلقات ہوں ان میں ایمانداری اور مخلص پن بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ان لوگوں کو اگر کوئی پسند آجائے تو انکی جانب آگے بڑھنے سے پہلے انکے ساتھ اپنی ذہنی ہم آہنگی کا جائزہ لیتے ہیں اسکے بعد ہی ان سے مراسم بڑھاتے عموماً یہ لوگ زندگی میں صرف ایک ہی بار محبت کرتے ہیں اور انکی کوشش انکے ساتھ زندگی گزارنے کی بھی ہوتی ہے۔

دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ انکا تعلق

خوش مزاجی کی بدولت اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ زیادہ دوست بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوستی کے معاملے میں کسی بھی چیز کو ہلکا پھلکا نہیں لیتے ہیں۔ یہ افراد دوستی کو پائیدار طریقے کے ساتھ نبھانے کا ہنر جانتے ہیں اور اپنی دوستی کو آخر دم تک نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑے ہی قابل اعتماد ہوتے ہیں اسی لئے اپنے دوستوں کی ذہنی اور جذباتی مدد کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ہیں۔

اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ اگرچہ سرد مزاج ہوتے ہیں لیکن اسکے باوجود اپنے دوستوں کی مشکلات کو محسوس کرتے ہیں اور انکے ساتھ صاف گوئی اختیار کرتے ہیں۔ دوستی میں جھوٹ اور بناوٹ سے بالکل بھی کام نہیں لیتے ہیں۔ یہ ہمیشہ ذہین لوگوں کو ہی اپنا دوست بنانا پسند کرتے ہیں۔ ضرورت کے وقت اپنے دوست کو اکیلا نہیں چھوڑتے۔

برج دلو کے حامل افراد اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ انتہائی مخلص ثابت ہوتے ہیں اور ہمیشہ انکی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ شفقت اور محبت کے جذبات سے بھرے رہتے ہیں اپنے بہن بھائیوں کے لئے۔

کیرئیر اور روپیہ پیسہ

اپنے کیرئیر سے متعلقہ کام بڑے ہی جوش و خروش سے کرتے ہیں حالانکہ روپے پیسے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے ہیں لیکن پیسہ کمانے میں کسی سے بھی پیچھے نہیں رہتے۔ جب یہ لوگ شاپنگ وغیرہ پر نکلتے ہیں تو پھر پیسے کے خرچ کا کوئی حساب نہیں رکھتے ہیں۔ انکی یہ بات قابل ذکر ہے کہ دولت کمانا ہی انکا مقصدِ حیات ہرگز نہیں ہوتا ہے۔ چونکہ یہ لوگ بہت ہی ذہین ہوتے ہیں اسی لئے اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے میں ان لوگوں کو کسی بھی قسم کے مشورے یا پھر رہنمائی کی ضرور ت نہیں پڑتی ہے۔

برج دلو والے لوگ اگر اداکاری ،درس و تدریس ،فوٹو گرافی ،آرمی ،کوئی بھی سرکاری جاب، کان کنی کے پیشے یا پھر سائنسی امور سے متعلقہ شعبے اپنائیں گے تو انکو کامیابی ہی ملے گی۔ انکے لئے کام کا سب سے بہترین ماحول آزادی کا ماحول ہے یہ آزادانہ طور پر ہی کام کرنا پسند کرتے ہیں۔ جب انکو اپنا ہنر دکھانے کا موقع مل جائے تو یہ حیرت انگیز کارنامہ سرانجام دے سکتے ہیں۔

برج دلو والے مرد حضرات

اسکا حاکم ستارہ زحل ہے۔ یہ حضرت یحیٰ کا ستارہ ہے جو بادی خاکی جنوبی ہے۔ جس آدمی کا بھی یہ برج ہوگا ،وہ نیک ،رحمدل اور مہربان ہوگا۔ اس طالع کے تحت پیدا ہونے والا مرد کچھ شرمیلا ہوتا ہے۔ دلو مرد بہترین ذہنی صلاحیتوں سے سرشار ہوتے ہیں۔ جدت پسند ہونے کے ساتھ ساتھ بےغرض اور مخلص ہوتے ہیں۔ اپنی خاموش طبع طبیعت کی وجہ سے پسِ منظر میں ہی رہنا پسند کرتے ہیں اور جلسے جلوسوں اور تقریبات میں کم ہی شرکت کرتے ہیں۔ یہ مرد اس قدر اچھے شریک حیات بھی نہیں بن سکتے جس قدر یہ اچھے دوست ثابت ہوسکتے ہیں۔

اس برج کے مرد، ملازمت اور نوکری کے معاملے میں ایسے شعبوں اور پیشوں کا انتخاب کرتا ہے جن میں انکو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا مزید موقع ملے۔ عموماً دوسروں کے حکم چلانے کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ برج دلو کے لئے اپنا کاروبار کرنا بہتر نہیں رہتا۔ دوسرے لوگوں کی امداد کرکے دلی سکون محسوس کرتا ہے۔ یہ لوگ وفادار قسم کے مرد ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات جذبات کی رو میں بہہ کر غلط قدم اٹھا لیتے ہیں۔

برج دلو سے تعلق رکھنے والے مرد بڑے ہی شاندار والد ثابت ہوتے ہیں اور اپنی اولاد کی شاندار پرورش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہر معاملے میں انکی رہنمائی کرتے ہیں۔ دنیا کے بڑے اہل قلم مردوں کا تعلق برج دلو سے ہی ہے۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ بعض دلو افراد میں بالکل بھی تعمیری صلاحیتیں نہیں ہوتی ہیں لیکن یہ مرد اپنے افسران سے اپنی شیریں زبان کی وجہ سے کام نکالنے کے ماہر ہوتے ہیں۔ شیخی اور خوش پسندی انکی کمزوریاں ہیں اور یہ لوگ خود اپنے اوپر تنقید کرنا پسند نہیں کرتے۔

اس طالع کا مرد دولت مند اور پاک دامن جس قدر بزرگ ہوتا جائے گا اس کا نام نیک ہوتا جائے گا۔

مجموعی طور پر ان مردوں کو ذہین قابل اور بہترین لوگوں میں شمار کیا جاسکتا ہے، بہت زیادہ ہی قابل ہوتے ہیں۔ علم حاصل کرنے میں بہت حریص ہوگا۔ غصہ کا تیز ہوتا ہے مگر دل میں کسی کے متعلق بھی بعض و کینہ نہ رکھے گا۔

برج دلو سے تعلق رکھنے والے مرد کے لئے حفاظتی تدابیر

اس برج کے حامل افراد کو کسی کے ساتھ بھی نیکی کرتے وقت احتیاط کے ساتھ ہی کام لینا چاہئے کیونکہ اسکو نیکی کا بدلہ برائی میں مل سکتا ہے۔ کسی کو بھی نہ تو قرض دے نہ کسی کا ضامن بنے۔ اس مرد کو چاہئے کہ اپنے دل کو خدا کے معاملے میں صاف کرلے۔ اپنے دل کا حال کسی کو نہ دے کیونکہ دشمن اور بد خو بہت ہیں۔ ایک بھاری رنج اٹھا سکتا ہے مگر انجام بہتر ہوگا۔ ایک بہتان کافی ٹھیس پہنچا سکتا ہے لیکن صبر کرے اور خدا پر بھروسہ رکھے۔

برج دلو کے مرد کے لئے قبلہ کی جانب منہ کرکے سفر کرنا مناسب رہے گا۔ خرید و فروخت اور زراعت اسکے حق میں مفید رہے گی۔ حرام مال سے خود کو بچائے۔ زندگی عیش و عشرت گزرے گی مال و دولت خوب کمائے گا۔ ماں باپ سے راحت پائے گا مگر ان سے جدائی اختیار کرنا پڑسکتی ہے۔ اسکا نکاح دو عورتوں سے ہوسکتا ہے مگر کبھی بھی اس چیز کی خواہش نہ کرے۔ بعض اوقات گناہ کے کام کرسکتا ہے مگر فوراً ہی اس سے توبہ کرلے۔

زندگی کا خوف چار سال کی عمر تک رہ سکتاہے اگر یہ عمر گزر گئی تو پھر طویل طبعی عمر پاسکتا ہے۔ اسکی اولاد کا خانہ سنبلہ ہے۔ دو اولادوں سے وہ بہرہ مند ہوگا۔ اس مرد کو ہمیشہ اللہ تعالی سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگنی چاہئے۔

اس برج والے مرد کو مہینہ شوال کا ،انگوٹھی حدید، فیروزہ یا یاقوت کی راس آئے گی۔ اگر اس طالع کا مرد بلاؤں سے محفوظ رہنا چاہتا ہے تو دعا حرز چودہ معصومین لے کر اپنے پاس رکھے، تاکہ تمام بلاؤں سے محفوظ رہے اور اسکے کاروبار میں اصلاح واقع ہو۔

برج دلو سے تعلق رکھنے والی خواتین کے بارے میں دلچسپ معلومات

اس طالع کی عورت جاذب نظر بامروت کامران ہوگی۔ برج دلو سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں اور عورتوں میں جہاں پر انکساری کا جذبہ پایا جاتا ہے وہیں پر ہی شرمیلے پن کا عنصر بھی ان میں موجود ہوتا ہے تاہم یہ خواتین خودمختار اور آزاد طبیعت کی بھی مالک ہوتی ہیں۔ انکی ذات کا ایک عجیب پہلو یہ ہے کہ کبھی تو یہ دنیا جہاں کی خدمت کے لئے کوشاں رہیں گی اور جب اپنے لئے کچھ کرنے کا مقام آئے تو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی رہیں گی۔ انکی عادات اور مزاج مہذب اور شائستہ ہوتی ہیں اور اس برج سے تعلق رکھنے والی صنفِ نازک ہمیشہ اعلی کردار کو ہی پسند کرتی ہے۔ دلو عورت نہ تو کسی کی چیزوں پر لالچی نگاہ ڈالتی ہے اور نہ ہی اسے کسی کی عزت و شہرت کو دیکھ کر حسد ہوتا ہے۔

یہ ستارہ بلقیس کا ہے۔ جس عورت کا یہ برج ہوگا، وہ خوش خلق، خوب صورت، کام میں تجربہ کار، صاحب مروت، سمجھدار اور عقلمند ہوگی۔ اسے بہت غصہ آئیگا۔ جس کام کو کرنے کا ایک بار ٹھان لے تو اسکو کرکے ہی چھوڑتی ہے۔ِ

اپنے خاندان کے افراد سے انس رکھتی ہے اور سہیلیوں کے ساتھ بھی اچھا وقت گزارنے کی آرزومند رہتی ہے۔ جدید فیشن کی متلاشی رہتی ہیں اور انکے چہرے عموماً تروتازہ ہی رہتے ہیں۔

یہ خواتین محتاط انداز میں زندگی گزارتی ہیں خودپرستی کا جذبہ ان میں بہت ہی کم ہوتا ہے۔ انکی شادی جس مرد سے بھی ہو یہ ممکن طور پر انکے ساتھ وابستگی اور ہم آہنگی کی متلاشی ہوتی ہیں۔ عموماً یہ خواتین اور لڑکیاں ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جن کی عادات اور اطوار دوسرے مردوں سے منفرد ہوں اسکے ساتھ ہی غیر ذمہ دار اور مسخری عادات والے مردوں کو بالکل ہی ناپسند کرتی ہیں۔ یہ پرکشش مردوں کو بھی کافی سہراتی ہیں۔

بعض اوقات یہ خواتین اپنے کاموں میں اس قدر مشغول ہوجاتی ہیں کہ اپنے بچوں اور خاوند کی جانب سے بالکل ہی لاپرواہ ہوجاتی ہیں۔ یہ خواتین سچائی کو پاتال سے بھی نکالنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انکی ذات کا کونسا پہلو کب نمایاں ہوجائے اس بارے میں کوئی شخص بھی حتمی طور پر کبھی کچھ نہیں کہہ سکتا ہے۔ اپنی تیز طراری کی وجہ سے یہ خواتین اپنے اندر کچھ منفی پہلو رکھتی ہیں اور ایسے وقت میں یہ کسی فتنے سے کم نہیں ہوتی ہیں۔

جن سے محبت کرتی ہیں انکے سامنے اپنا دل کھول کر رکھ دیتی ہیں۔اپنے محبوب اور ہونے والے شوہر کو لبھانے کے لئے ہر وہ کام کرسکتی ہیں جو کہ انکے بس میں ہو۔ انکو یہ بات ہرگز پسند نہیں ہے کہ انکا شریک حیات انکی آزادی اور خودمختیاری پر پابندی لگانا چاہے۔ یہ خواتین ہنر پسند بھی ہوتی ہیں اور کوئی نہ کوئی ہنر سیکھ کر اپنا ہی کام کرنا پسند کرتی ہیں جیسا کہ کپڑے سلائی یا پھر کڑھائی وغیرہ۔

برج دلو سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لئے احتیاطی تدابیر

اس طالع کی عورت پر تہمت و بہتان کا امکان ہے لیکن عزت میں کوئی فرق نہ آئے گا۔ عمر اچھی گزرے گی البتہ درمیان میں کچھ دن پریشانی میں گزریں گے والدین سے نفع پائے گی اور شوہر کی جانب سے مہربانی ملے گی۔ اولاد کافی قسمت میں ہے عمر طبعی ہوگی۔

اسکے بدن کے کسی حصہ پر کوئی نشان یا تل ہوگا جو کہ بخت و اقبال کی علامت ہے۔ بعض اوقات اسکے کام میں کوئی رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے اسکو چاہئے کہ اللہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے ہی آگے کی جانب بڑھے۔ ماں باپ سے فائدہ کم ہی ملنے کا امکان ہے۔ اگر یہ سمجھتی ہے کہ اس پر کوئی جادو سحر کا اثر موجود ہے تو اسکو چاہئے کہ دعا باطل السحر لے تاکہ اسکا اثر دور ہو جائے۔ اس کے جسم میں جو عارضہ لاحق ہے ہوسکتا ہے وہ کسی جادو کی وجہ سے ہو۔

نماز کی ادائیگی میں سستی بالکل بھی نہ دکھائے اور نہ ہی اپنے بدن کا کپڑا اور سر میں استعمال کی گئی کنگھی کسی کو دے۔ اپنے دل کا راز کسی کو نہ دے کیونکہ اسکے دشمن زیادہ اور دوست کم ہیں۔ اسکی زندگی بخوشی ہی گزرے گی۔ احتیاط کرے سر کے بال جمعہ اور جمعرات کے دن میں نہ کھولے اور نہ انہیں دھوئے۔ عمر کو جو خطرہ تھا وہ چار سال کے بعد ٹل گیا ہے۔

برج کی نسبت سے دلو عورت کے لئے مہینہ رجب کا، لباس سبز اور سفید راس آئے گا۔ دعا باطل السحر، انگوٹھی عقیق کے نگینے کی اور دعا جوشن کبیر اپنے پاس رکھے تاکہ تمام بیماریوں اور بلاؤں سے محفوظ رہے۔

برج دلو سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات

ان شخصیات میں سیاسی، مذہبی اور فلمی ستارے شامل ۔ہیں

سیاسی شخصیات

ان میں مشہور مغل بادشاہ ظہیر الدین بابر، امریکہ کے سولہویں صدر ابراہم لنکن اور پاکستان کے مشہور سیاستدان اسفند یار ولی خان شامل ہیں۔

مشہور کھلاڑی

وہ کھلاڑی جنہوں نے بڑا نام کمایا ہے ان میں فضل محمود، اظہرالدین اور گلین میک گراتھ شامل ہیں جن کا تعلق برج دلو سے ہے۔

فلمی ستارے

فلمی ستاروں میں اگر دیکھا جائے تو ابھیشک بچن، راہول رائے اور مدیحہ گوہر کا نام قابل ذکر ہے۔

سائنسدان

سائنسدانوں میں جن اہم شخصیات کا تعلق برج دلو سے تھا ان میں نکولوس کاپرنکس اور چارلس ڈارون کا نام قابل ذکر ہے۔

صدقات، دفع و نحوست سیارگان

اس برج سے تعلق رکھنے والے مرد و عورت کو چاہئے کہ منگل کے دن میں حشرات الارض کیڑے مکوڑوں کو خشک میوہ جات ڈالیں۔ جمعرات کے دن میں آبی مخلوق کو ہر قسم کی اجناس ڈالیں اور گھر پر مچھلیوں کی پرورش نیک رہے گی۔

Aquarius (January, 21 - February, 19):

Symbol The water bearer Lucky gem Turquoise
Group Theoretical Cross/quality Fixed
Polarity Positive Best day in a week Saturday
Element Air Lucky number 2,4,10,39 and 49
Favorable color Turquoise House ruled Eleventh
Ruling planet Uranus and Saturn Period Jan21_Feb19

Compatible partners:

Aquarius element is air. Traditional Aquarians are the true picture of its symbol and sign. Its well suited matches are Libra and Gemini. Cautious Gemini and zealous Libra having the same temperament and idiosyncrasy that develops the solid ground for long lasting relationship with Aquarius.

SUITABLE CAREER:

Aquarians humane nature and aesthetic feelings are well-suited for astronomy, natural history, photography, poetry, and music.

Possible Health Concerns:

Aquarius is susceptible to such diseases that are related to its heart and brain. Circulation of blood and nervous disorder can easily grip the person if he is in despondency and tension.

LIKES:

Aquarius likes Dreaming and Planning for the Future. They also like thinking of past. Friendly Aquarius valued good companionship and enjoyed to make fun with them.

DISLIKES:

Aquarius dislikes idealism, excessive loneliness and limitations.

HOT CELEBRITIES OF AQUARIUS ARE:

Justin Timberlake, Ashton Kutcher

Like Us On Facebook

آج کل آپ کونسی مشکل سے دوچار ہیں؟

اللہ کے کلام سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔حدیث پاک کی روشنی میں اپنے مسائل سے متعلق وظیفے پڑھیں۔

99 Names of Allah