Cancer Personality

بر ج سرطان

تعارف

Cancer Personalityیہ علم نجوم کا چوتھا برج ہے اور برج عقرب اور حوت کی طرح اس برج کا علامتی عنصر بھی پانی ہے۔ 22 جون سے 23 جولائی کے درمیان پیدا ہونے والے حضرات اسی برج سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس برج میں صرف سات ستارے ہیں۔ ان کو ملانے سے یونانیوں نے جو شکل بنائی ہے وہ بظاہر ایسے لگتا ہے جیسے رسی پر کوئی چادر سوکھنے کے لئے ڈالی ہوئی ہے۔ اس برج کا اردو لفظی ترجمہ ایک بڑی ہی موذی بیماری سے مطابقت رکھتا ہے۔ تاریخ کا اگر مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ایک یونانی جنگجو لرنین ہائیڈرا نے کرکینوس کی بنیاد پر ہریکولس کی جان لینے کے لئے ایک بڑے کریب یعنی کیکڑے کو بھیجا تھا ،چونکہ اس برج کی کچھ خصوصیات کیکڑے سے بھی متعلق ہیں لہذا اس برج کا علامتی نشان کیکڑا ہے۔ بہت زیادہ جذباتی اور صاحب وجدان ہونے کی وجہ سے برج سرطان افراد کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کرنا بھی بہت مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔

Cancer Personality In Urdu - Burj Sartan Ki Shakhsiyat

برج سرطان شخصیت

مثبت پہلو

  • برج سرطان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا دماغ شاندار خیالات سے جگمگاتا رہتا ہے۔
  • اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں انکساری اور مروت کے جذبات بے تحاشہ پائے جاتے ہیں۔
  • سرطان لوگ دوسروں کے مسائل توجہ اور غور کے ساتھ ہی سنتے ہیں اور لوگوں کو درست مشورہ دینے کی ہی کوشش کرتے ہیں۔
  • اگر ان لوگوں کو استاد بننے کا موقع ملے تو یہ دوسرے استادوں سے بہتر استاد ثابت ہوتے ہیں۔
  • یہ لوگ بڑے ہی مہمان نواز ثابت ہوتے ہیں۔
  • برج سرطان والے لوگ اپنے دل میں کسی کے لئے بھی بغض نہیں رکھتے ہیں۔
  • یہ ہر چیز کو سنجیدگی کے ساتھ ہی لیتے ہیں۔
  • انکے اندر ایک یہ بھی خاصیت پائی جاتی ہے کہ یہ جس کام کو بھی شروع کرتے ہیں اسکو پایا تکمیل تک ہی پہنچاتے ہیں۔
  • ہر معاملے کے مثبت پن کو ہی دیکھتے ہیں۔
  • کسی کی بھی کمزوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرتے ہیں۔
  • اپنے تمام کام ایمانداری کے ساتھ ہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
  • اپنی کسی بھی کامیابی پر غرور و تکبر میں کم ہی آتے ہیں۔
  • ہمیشہ لڑائی جھگڑے سے بچنے کی ہی کوشش کرتے ہیں۔
  • برج سرطان رکھنے والے لوگ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ بہترین تعلقات کے ہی خواہشمند ہوتے ہیں۔
  • یہ لوگ حب الوطنی کے جذبے سے سر شار ہوتے ہیں۔
  • اپنے دوستوں اور اپنے پریمی کے ساتھ بڑے ہی وفادار ثابت ہوتے ہیں۔

منفی پہلو

  • یہ لوگ بڑے ہی موڈی واقع ہوئے ہیں اور اپنے موڈ کے مطابق ہی آگے بڑھتے ہیں۔
  • جب اپنے پراجیکٹ پر کام کررہے ہوتے ہیں تو پھر ہر چیز کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔
  • اگر یہ کسی ایک چیز میں ناکام ہوجائیں تو پھر اسکو دوبارہ شروع نہیں کرتے ہیں یعنی جلد ہار مان لیتے ہیں۔
  • یہ بہت زیادہ جذباتی بھی واقع ہوئے ہیں اسی لئے اپنی اس عادت کی بنا پر نقصان اٹھاسکتے ہیں۔
  • یہ لوگ اپنا زیادہ وقت تصورات میں ہی گزار دیتے ہیں۔
  • کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے اتنی بار سوچتے ہیں کہ اس کام کا وقت ہی نکل جاتا ہے۔
  • اکثر و بیشتر تنازعات میں ہی گھرے رہتے ہیں۔
  • برج سرطان والے لوگوں کو اپنے ماضی میں بار بار جانے کا بھی شوق ہوتا ہے۔
  • اکثر و بیشتر سرطان افراد خود کو غیر محفوظ ہی تصور کرتے ہیں۔
  • ان پر ہمیشہ یہ خوف طاری رہتا ہے کہ دوسرے لوگ ان سے آگے نہ نکل جائیں۔
  • برج سرطان والے لوگوں کے اندر بے صبری والا عنصر بھی پایا جاتاہے۔
  • اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ کسی بھی جانب اپنی رقم خرچ کرنے سے گھبراتے ہیں یعنی کنجوس واقع ہوئے ہیں۔

رومانوی تعلقات اور برج سرطان

برج سرطان سے تعلق رکھنے والے لوگ رومانوی طور پر بڑے ہی حساس واقع ہوئے ہیں۔ وہ ہمیشہ ہی اپنا وہ ساتھی تلاش کرتے ہیں جو کہ انکو سمجھ سکے۔ انکو یہ بڑی چاہت ہوتی ہے کہ انکا ساتھی صرف ان سے ہی محبت رکھے اور کسی دوسرے کے بارے میں مت سوچے۔ برج سرطان والے لوگ بڑے ہی رومانوی ثابت ہوئے ہیں اور اپنا زیادہ وقت اپنے پریمی کے ساتھ ہی گزارنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ وہ اپنے گھر کے افراد اور بچوں کو بھی وقت دیتے ہیں۔ انکی زندگی میں اپنے پریمی یا پھر اپنے شریک حیات کی بڑی ہی قدر و منزلت ہوتی ہے۔

دوست احباب اور خاندان

روائتی یا پھر مادی طور پر اس کا تعلق کس چیز سے بھی ہو یہ لوگ اپنا ساتھی اپنا دوست ایک خاص شخص کو ہی بناتے ہیں۔ وہ اپنے خاندان کے فرائض کو بخوبی نبھاتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے خاندان کو ہر مشکل سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ اپنے خاندان کی پرانی یادگار چیزوں کے لئے بڑے ہی جذباتی واقع ہوئے ہیں اور انکو سنبھال کر ہی رکھنا چاہتے ہیں۔

اگر بات دوستی کی کی جائے تو برج سرطان والے لوگ اپنے دوستوں کے لئے بڑے ہی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انکا ہاتھ ہمیشہ سے ہی تیار رہتا ہے اپنے دوستوں کو کسی بھی مشکل سے بچانے کے لئے۔ دوستوں کو یہ ہمیشہ ہی اعلی مقام دیتے ہیں لیکن انکے خاندان کے افراد بھی انکے دماغ میں ہی ہوتے ہیں۔ اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے بچپن کے دوستوں کو کچھ زیادہ ہی اہمیت دیتے ہیں۔

برج سرطان کے لوگوں کا کیرئیر اور روپیہ پیسہ

برج سرطان سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی جاب کو لیکر بڑے ہی حساس واقع ہوئے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ جلد از جلد ترقی کرنا چاہتے ہیں اسی لئے انکی خواہش ہوتی ہے کہ اپنے کاموں کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچائیں۔ جب یہ بہتر طور پر کام کررہے ہوتے ہیں تو انکے چہرے چمک رہے ہوتے ہیں اسی لئے یہ مزید بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ ہمیشہ چاہتے ہیں کہ انکا کیرئیر شاندار طور پر آگے بڑھے اسی لئے یہ ہر کام نمایاں ہی کرنا چاہتے ہیں۔

یہ لوگ اپنے پیسے کو محفوظ ہی رکھنا چاہتے ہیں۔ پیسہ کو حاصل کرنا انکے لئے زیادہ مشکل کام نہیں ہوتا ہے کیونکہ یہ کافی محنتی لوگ ثابت ہوئے ہیں۔ مزید پیسہ کمانے کے لئے یہ وقتاً فوقتاً سرمایاکاری کرتے رہتے ہیں۔ یہ روپے پیسے کے ذریعے اپنا مقام تبدیل کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ انکو بہتر طور پر معلوم ہوتا ہے کہ اپنے وقت اور پیسے کو کیسے اور کس طریقے کے ساتھ کارآمد بنانا ہے۔

برج سرطان سے منسلک لوگوں کے متعلق اہم راز

  • برج سرطان سے تعلق رکھنے والے لوگ وجدانی طور پر بڑے ہی تیز واقع ہوئے ہیں اور یہ لوگوں کے چہرے پڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
  • یہ لوگ بڑے ہی شدید پیار کرنے والے ثابت ہوئے ہیں۔
  • انکے دل بڑے ہی حساس ہوتے ہیں ایک بار ٹوٹ جائیں تو پھر مشکل سے ہی جڑتے ہیں۔
  • یہ لوگ بڑے ہی پراسرار ہوتے ہیں اور انکو سمجھنا کسی مشکل سے کم نہیں ہوتا۔
  • یہ لوگ پرسکون اور موج مستی کرنے والے ہوتے ہیں۔
  • ہمیشہ ہی اپنے دوستوں کے لئے دستیاب رہتے ہیں۔
  • یہ لوگ ہمیشہ ہی گہرے اور بامطلب تعلق ہی پیدا کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

سرطان مرد کے متعلق معلومات

برج سرطان والے آدمی شاعرانہ اور جذباتی مزاج کے ہوتے ہیں اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑے ہی خوش نصیب واقع ہوئے ہیں کیونکہ اس برج کا تعلق حضرت ادریسؑ سے ہے۔ اس برج سے تعلق رکھنے والا آدمی عزت دار، امیر اور دنیاداری میں خاص تجربہ رکھتا ہوگا۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے آدمی گورے اور کالے دونوں چہرے والے ہوسکتے ہیں۔ سیاہ چہرے والا آدمی لمبے قد کا ہوشیار اور دانا واقع ہوگا۔ برج سرطان والے آدمی کی قسمت میں سفر کافی لکھے ہوتے ہیں۔ اس آدمی کی قسمت میں زیادہ لڑکیاں ہی ہونگی۔ برج سرطان والے آدمی کی روزی بڑی ہی وسیع ہوگی اور اسکے ماں باپ کو بھی اس سے نفع ہی پہنچے گا۔ سواری اور دودھ دینے والے جانور اس شخص کے لئے مبارک ہونگے۔ برج سرطان والے آدمی کو پانی اور آگ سے بچ کر ہی رہنا چاہئے۔ اسکو سر اور کمر کی بیماریوں سے متعلق احتیاط کی ضرورت ہوگی۔

برج سرطان والے مردوں کو اپنی گھریلو زندگی سے بڑا ہی لگاؤ ہوتا ہے۔ سرطان آدمی بڑے سے بڑے نقصان کو بھی آرام کے ساتھ برداشت کرجاتے ہیں۔ برج سرطان والے آدمی دوستی کے معاملے میں کچھ حساس واقع ہوئے ہیں۔

ان لوگوں کو ہمت اور حوصلہ افزائی کی ہر موڑ پر ہی ضرورت محسوس ہوتی رہتی ہے۔ برج سرطان والے افراد کم ہی وعدہ کرتے ہیں کیونکہ انکو وعدہ کے پاس کا بڑا ہی احساس ہوتا ہے۔ یہ بڑی جلدی ہی اپنے راز دوسروں کے آگے بیان کردیتے ہیں۔ یہ لوگ عام طور پر کاروباری ذہن کے ہی ہوتے ہیں اور ہر چیز پر اسی ذہن کے ساتھ ہی سوچتے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ دولت حاصل کرنے کے شیدائی ہوتے ہیں اسی لئے ہر وقت دولت حاصل کرنے کے نئے نئے منصوبے انکے دماغ میں پلتے رہتے ہیں۔ سرطان مرد کے موڈ کے تبدیل ہونے کا پتا کسی کو بھی نہیں لگتا ہے۔

برج سرطان مردوں کے لئے احتیاطی تدابیر

برج سرطان رکھنے والے مردوں کی زندگی کا ابتدائی حصہ پریشانی میں گزر سکتا ہے لیکن بقیہ حصہ آرام و راحت میں ہی گزرے گا۔ انجام بہرحال خیر ہوگا۔ رنج و غم میں بالکل بھی گھبرائے نہیں یقین رکھے کہ خدا کارساز ہے تو سب کام انشاءاللہ آسان ہوجائیں گے۔ سینہ اور اعضاء پر ایک تل ہے وہ مبارک ہی ثابت ہوگا۔

بیماری اکثر درد کمر اور سرد ہواؤں سے ہوگی۔ ان کے حاسد بھی بہت ہیں اسی لئے احتیاط کے ساتھ ہی آگے بڑھنا چاہئے۔ ریح کو دور کرنے والی دوائیاں شہد میں معجون بناکر کھایا کرے، تاکہ اسکے تمام عارضے دور ہوجائیں لباس سوتی زیب تن کرے، انگوٹھی میں نگینے فیروزہ ،موتی اور یاقوت اسکے لئے موافق ہیں۔ ساتویں اور اٹھارہ برس خیرت سے گزر گئے تو نوے برس تک عمر جاسکتی ہے۔ دعا بازو بند حضرت امیرالمومنینؑ کو اپنے پاس رکھے، تاکہ بلاؤں سے امان میں رہے۔

مبارک لباس اور دن مہینے

برج سرطان والے مردوں کے لئے سفید لباس ہی مبارک ہے۔ اسکے لئے ماہ ربیع الاول دن ہفتہ ہر کام کے لئے بہت مبارک ہوگا۔ نیا چاند دیکھ کر پانی پر نظر کرنا بہت بہتر رہے گا۔

برج سرطان خواتین کے بارے میں معلومات

برج سرطان سے تعلق رکھنے والی خواتین کا موڈ بھی سرطان مردوں کی طرح تبدیل ہوتا رہتا ہے دن میں کم از کم دو بار انکا موڈ ضرور تبدیل ہوتا ہے۔ برج سرطان والی خواتین بڑی ہی وفادار ثابت ہوئی ہیں جس سے بھی محبت کرتی ہیں اسکو ٹوٹ کر ہی چاہتی ہیں۔

شوہر پرستی میں انکا شمار سر فہرست ہے یہ اپنے شوہر کی آمدنی میں اضافہ اور سرمائے کی حفاظت کرنا ہی چاہتی ہیں۔

سرطان عورت عموماً دراز قد ہوتی ہے۔ انکے اندر صبر و تحمل کم ہی پایا جاتا ہے۔ پیار و محبت کا پیکر ہوتی ہیں اسکے ساتھ ہی کھانے پکانے کی بھی ماہر ہوتی ہیں۔ تنہائی میں موسیقی سے لطف اندوز ہونا پسند کرتی ہیں۔ اپنے خاندان کے افراد اور رشتہ داروں سے خاص لگاؤ رکھتی ہیں۔ انکی ایک خاصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ ہر قسم کے افراد کے ساتھ گھل مل جاتی ہیں۔ اپنی عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ زیادہ عقل مند اور دانا ہوتی جاتی ہیں۔ انکے دشمن بھی بیشمار ہوتے ہیں۔ بد نظر انکے مال اور اولاد کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

سرطان خواتین اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں سے ہمیشہ نفع ہی حاصل کرتی ہیں۔ اپنے شوہر سے محبت رکھنے والی ہی ثابت ہوتی ہیں۔ جو کچھ برج سرطان مردوں کو حاصل ہے وہ سرطان خواتین کو بھی حاصل ہوتا ہے۔

برج سرطان سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لئے احتیاطی تدابیر

برج سرطان سے تعلق رکھنے والی خواتین اپنے دل کا حال کسی پر بھی عیاں مت کرے۔ بیماری اکثر سردی خشکی اور درد کمر سے ہوگی۔ چھاچ اور کھٹائی سے پرہیز کرے۔ گل سرخ شہد کے ساتھ معجون کرکے کھائے۔ کوئی ایک شخص اسکے اور اسکے شوہر کے درمیان دشمنی کراسکتا ہے اس لئے ایسے مردوں سے بچ کر رہے۔ نماز میں کاہلی نہ کرے۔ سرطان خواتین کو اپنا میڈیکل چیک اپ وقتاً فوقتاً کرواتے رہنا چاہئے۔ دوسری خواتین کے ساتھ بحث و تکرار اور لڑائی جھگڑے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ ایسی خواتین کو کوشش کرنی چاہئے کہ اپنی توجہ اپنے گھر اور اپنے شوہر کی جانب ہی رکھے۔

مبارک لباس اور دن ،مہینے

سرطان خواتین کے لئے سبز رنگ کا لباس مبارک رہے گا۔ انکے لئے شوال کا مہینہ اور منگل کا دن ہر کام کے لئے مبارک رہے گا۔ گائے بھینس کا گھر پر ہونا باعث رحمت ہوگا۔

برج سرطان سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات

اس برج سے منسلک مندرجہ ذیل مشہور لوگ تعلق رکھتے ہیں۔

مشہور سیاسی شخصیات

ان شخصیات میں پاکستان کے جانے مانے سیاستدان نواب اکبر خان بگٹی، ساؤتھ افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا، پاکستان کے دوسرے وزیراعظم اور گورنر جنرل خواجہ ناظم الدین اور امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کا تعلق اسی برج سے ہے۔

مشہور کھلاڑی

اس برج سے تعلق رکھنے والے مشہور کھلاڑیوں میں انڈیا کے سنیل گواسکر، ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر لیونل میسی اور ریسلر بروک لیسنر اور مشہور باکسر مائیک ٹائی سن کا تعلق بھی اسی برج سے ہے۔

مشہور فلمی ستارے

ایسے مشہور فلمی ستارے جو کہ برج سرطان سے تعلق رکھتے ہیں ان میں انڈیا کے مسلمان اداکار نصیر الدین شاہ، مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف، ٹام کروز اور سلویسٹر اسٹالون کا تعلق اسی برج سے ہے۔

سائنسی اور تکنیکی شخصیات

ایسے لوگ جنہوں نے دنیا میں سائنس اور انفورمیشن ٹیکنالوجی میں بڑا نام کمایا ہے ان میں مشہور سائنسدان جارج ایسٹ مین, ابن الہیثم، نِکولا ٹیسلا، پال برگ، علی مصطفیٰ مشارفہ اس وقت کے گوگل سرچ انجن کے سی ای او سندر پچائی کا تعلق برج سرطان سے ہی ہے۔

صدقات ،دفع نحوست سیارگان

برج سرطان والے مرد و عورت کو چاہئے کہ اپنے اوپر سے نحوست اور پریشانی کے بادل ہٹانے کے لئے منگل کے دن میں کالا بکرا یا پھر بڑے جانور کا گوشت وغیرہ دوسرے جانوروں کو ڈالے۔

ان کو چاہئے کہ بروز اتوار چڑیا گھر جاکر شیر یا پھر چیتے کے آگے اپنے ہاتھ سے گوشت ڈالے۔ گھر پر نر یا مادہ بلی پالنا مبارک رہے گا۔

CANCER (June, 22 - July, 23):

Symbol The Crab Lucky gem Pearl
Group Emotional Cross/quality Cardinal
Polarity Positive Best day in a week Monday
Element Water Lucky number 2,5,9,12 and 48
Favorable color White and Silver House ruled Fourth
Ruling planet Moon Period June22_July23

Compatible partners:

The moon rules on Cancer and its element sign is water. Vivacity, vigor and energy all define its element. The symbolic characteristics of its element helps to develop the traditional traits in cancer People born under Cancer sign are best compatible with a Scorpion or a Pisces. Cancerian's vivacity can easily merge with the scorpion's zest and tie them into solid relation. Pisces is a suitable match for cancer. Enthusiastic Pisces also has tendency to deal with the passionate cancer at every level of mentality, physically and emotionally.

Traditional Cancer Traits:

Moon is the planet who rules on the cancer. It depicts emotional sides of its existence. That is the major reason to make cancers Emotional, Loving, Protective and sympathetic. Its zodiac symbol "the crab" reveals its influence to make him cautious and shrewd before taking any action. It is all about the positive aspects of cancer.


On the dark side:

Emotions are dominant in cancer because of its ruling planet. Cancers are easily influenced by it. Sometime they become Overemotional and touchy that might be unbearable for the next person. Cancerians are also very moody it is the traits that can bring occlusion in their life.

SUITABLE CAREER:

Moon is a symbol of natural charm that makes Cancer dramatic, imaginative and philosophical. Cancer should choose those professions that match his nature. Some fields like Teaching, law and psychology are the perfect fields for cancer.

Possible Health Concerns:

People of this star involve in such diseases that are related to stomach and nervous system. Emotions are also dominant in its health concern in the form of hysteria and depression.

LIKES:

Cancers are loving, protective and imaginative. They are very much concerned about their Children, Home and Country. They also like social gatherings and enjoy it.

DISLIKES:

Cancer doesn't like to see himself as a failure; he always tries to get success by hook and crook. People of this star strongly dislike to being told what to do, they are authorative in nature and they do what they like. Moody cancer also hates to give and take Advice (good or bad) from the people.

Hot celebrity of cancer:

Tom Cruise, Lindsay Lohan, Liv Tyler

Like Us On Facebook

آج کل آپ کونسی مشکل سے دوچار ہیں؟

اللہ کے کلام سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔حدیث پاک کی روشنی میں اپنے مسائل سے متعلق وظیفے پڑھیں۔

99 Names of Allah