Gemini Personality

بر ج جوزا

تعارف

Gemini Personality in Urduبرج جوزا کا عنصر ہوا ہے۔ 22 مئی تا 21 جون تک کے درمیان پیدا ہونے والے لوگوں کا تعلق جِمنائی یعنی برج جوزا سے ہوتا ہے۔ علم نجوم کے ماہر لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ برج جوزا کا مزاج تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ برج جوزا میں کل انیس ستارے ہیں اور ان ستاروں کو جوڑنے سے دو ڈھانچے سے معلوم پڑتے ہیں۔ اسی وجہ سے اس برج کا علامتی نشان "جڑواں" ہے جو کہ دوہری شخصیت کے مالک، کئی دلچسپیوں کے حامل، محنتی اور باعمل لوگوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس برج کے حامل افراد ذاتی طور پر "میں سوچتا ہوں" کی قسم کا عقیدہ رکھتے ہیں۔

Gemini Personality In Urdu - Burj Joza Ki Shakhsiyat

برج جوزا شخصیت کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات

  • برج جوزا کی شخصیت کے متعلق آپکو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ لوگ ممکنہ حد تک تنازعات سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب دیکھتے ہیں کہ حالات قابو سے باہر جا رہے ہیں تو یہ اس جگہ کو فوری طور پر چھوڑ دیتے ہیں۔
  • برج جوزا والے افراد بڑے ہی شاندار رومانوی ساتھی ثابت ہوتے ہیں اسکے ساتھ ہی بہترین دوست بھی۔
  • انکے دماغ ہمیشہ ہی بیشمار خیالات اور تصورات کے ساتھ سو میل کی رفتار کے ساتھ بھاگتے رہتے ہیں۔
  • برج جوزا افراد خوفناک حد تک یآزاد پسند ثابت ہوئے ہیں اور کسی کے بھی قابو میں آنا نہیں چاہتے۔
  • یہ لوگ نئے علم کو حاصل کرنے کے بڑے ہی شائق ثابت ہوئے ہیں۔
  • یہ لوگ بعض اوقات ظالمانہ حد تک فلرٹ بھی کر جاتے ہیں۔
  • یہ لوگ کسی پر کم ہی تنقید کرتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی شکایت زبان پر لاتے ہیں۔
  • اپنی سوچ کا اظہار کرنے میں ڈرتے نہیں ہیں۔
  • برج جوزا بڑے ہی مددگار اور باہمت دوست ثابت ہوتے ہیں۔
  • اس برج کے حامل لوگوں میں ایک بے چینی ہمیشہ ہی پائی جاتی ہے وہ یہ کہ کسی نہ کسی جگہ جانے کا منصوبہ بنائے رکھتے ہیں۔
  • بعض اوقات بڑے ہی سخت جذبات کا بھی اظہار کردیتے ہیں۔

برج جوزا شخصیت کا تفصیلی جائزہ

مثبت پہلو

  • برج جوزا کی طبیعت میں بہت زیادہ لچکداری پائی جاتی ہے یہ حالات کے مطابق خود کو ڈھال سکتے ہیں۔
  • یہ ایک ساتھ مختلف قسم کے مضامین پر دسترس رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
  • جوش و خروش اور زندہ دلی سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔
  • یہ بات چیت کی غیرمعمولی صلاحیت رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔
  • نہایت اعلیٰ حس مزاح رکھتے ہیں اور ہر ایک کو اپنی جانب آسانی سے مائل کرسکتے ہیں۔
  • ہوشیار، تیز دماغ اور دانشور قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔
  • علوم و فنون میں عزت کا مقام حاصل کرتے ہیں۔
  • ایسے لوگ بلا کے حاضر جواب ہونے کے ساتھ ساتھ بہت حساس بھی ہوتے ہیں۔
  • سیر و تفریح کو پسند کرتے ہیں۔
  • ایسے لوگ ہمیشہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتے ہیں۔
  • یہ لوگ کسی حد تک سادہ لوح بھی ہوتے ہیں فوراً ہی بات کی تہہ تک نہیں پہنچتے ہیں۔
  • برج جوزا والی شخصیت قابل اعتبار ہوتی ہے۔
  • ایسے لوگ قسمت کے قائل ہوتے ہیں اور زیادہ تر تصویر کے روشن پہلو کو ہی دیکھتے ہیں۔

منفی پہلو

  • دوہری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔
  • شدت پسند ہوتے ہیں دشمنی نبھانے میں مشہور ہیں۔
  • ایسے لوگ اپنے دشمن کو بھرپور نقصان پہنچانے میں اپنی جان کی بھی فکر نہیں کرتے ہیں۔
  • اگرچہ یہ ہمدرد بھی ہوتے ہیں لیکن انتقامی بنیادوں پر دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے۔
  • ایسے افراد کسی پر بھی اندھا اعتماد کرکے نقصان اٹھاسکتے ہیں۔
  • جلد ہی اپنے دل کا راز دوسروں پر عیاں کردیتے ہیں۔
  • مستقل مزاج نہیں ہوتے ہیں درمیان میں ہی کسی بھی کام کو چھوڑ سکتے ہیں۔
  • ایسے لوگوں کی معصومیت سے کوئی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
  • برج جوزا کے لوگ مشکل سے ہی کسی بھی چیز کے قائل ہوتے ہیں۔
  • جب بھی انکو کسی دو چیزوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو تو یہ مشکل سے ہی فیصلہ کرپاتے ہیں۔
  • کچھ فضول خرچ بھی ثابت ہوئے ہیں اسی لئے انکے لئے پیسہ جوڑنا خاصا مشکل ہوجاتا ہے۔

برج جوزا اور پیار و محبت

ایسے لوگ پیار و محبت میں بھی دوہرے پن کا شکار ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ اکثر و بیشتر دل کے بجائے دماغ سے زیادہ کام لیتے ہیں اسی وجہ سے ایک ہی بار میں یہ افراد کئی کئی عشق کر ڈالتے ہیں۔ ایسے لوگ عشق و محبت میں رسم و رواج کی بھی زیادہ پرواہ نہیں کرتے ہیں۔ انکی مختلف لوگوں کے ساتھ تعلقات کی ایک یہ بھی وجہ ہوتی ہے کہ یہ ایک شاندار ساتھی کی تلاش میں ہوتے ہیں جب انکو وہ مل جاتا ہے تو یہ انکے ساتھ اپنی زندگی گزارنا شروع کردیتے ہیں۔

دوستی و دیگر تعلقات

برج جوزا سے جڑے ہوئے افراد عام طور پر سماجی ہوتے ہیں اور بڑا ہی پیارا وقت اپنے دوستوں کے ساتھ گزارنے کی خواہش رکھے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ اچھے دوست ثابت ہوسکتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھی گپ شپ لگانا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے خاندان کے افراد کو بہت ہی اہمیت دیتے ہیں خاص طور پر جو انکے مطابق سوچتے ہیں۔ یہ اپنے گھر کے افراد کے ساتھ بھی دوستانہ ماحول میں ہی رہتے ہیں اور اکٹھے مل کر شاندار وقت گزارنے کی آرزو رکھتے ہیں۔

کیرئیر اور مالی معاملات

برج جوزا سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد کامیابی حاصل کرنے کے لئے انجینئرنگ، دستکاری، مجسمہ سازی، صحافت، شعبہ درس و تدریس، سیلز مین اور رسال و جرائد کے پیشے میں اپنی قسمت آزمائیں ان پیشوں میں انکو بڑی کامیابی نصیب ہوسکتی ہے اور نقصان کا اندیشہ بھی کم ہی رہیگا۔ انکو پیسوں کے متعلق زیادہ نہیں سوچنا چاہئے مختلف طریقوں سے روپیہ پیسہ انکے سامنے آسکتا ہے۔ اگر یہ چاہیں تو لیپ ٹاپ یا پھر موبائل فون کی خرید و فروخت کا کام بھی کرسکتے ہیں۔ اپنے کیرئیر کو بڑھانے کے لئے نئے نئے طریقے انکے دماغ میں آتے رہتے ہیں۔

برج جوزا کی صحت و جسمانی حالت

برج جوزا سے تعلق رکھنے والے افراد کی جسمانی حالت عام طور پر نارمل ہی ہوتی ہے لیکن اسکے باوجو د انکو ہاتھوں یا پھر کندھوں کا درد، آنتوں میں زخم، دردِ سر اور بے خوابی کی شکایت ہوسکتی ہے۔ انکو معمولی سے حادثات بھی پیش آنے کا اندیشہ لگا رہتا ہے اسی لئے احتیاط کے ساتھ ہی آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ غیر ضروری خطروں میں خود کو لے جانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔

برج جوزا مرد کی شخصیت کے منفی اور مثبت پہلو

  • برج جوزا افراد مختلف خوبیوں کے حامل ہوتے ہیں یہ ہمیشہ ہی نئے نئے تجربات کرتے رہتے ہیں۔
  • مرد حضرات شیریں کلام اور صاحب فراست ہی پائے جاتے ہیں۔
  • عیش اور عمدہ غذا کی جانب مائل رہتے ہیں۔
  • مستقل مزاج ہونے کی وجہ سے اکثر و بیشتر اپنے کام کامیابی کے ساتھ ہی سرانجام دیتے ہیں۔
  • برج جوزا مرد حضرات کی سوچ حقیقت پر ہی مبنی ہوتی ہے کیونکہ یہ دل کے بجائے دماغ سے سوچتے ہیں اسی لئے کامیابی انکے ہی قدم چومتی ہے۔
  • عام طور پر برج جوزا رکھنے والے مرد حضرات دولت حاصل کرنے کے متمنی ہوتے ہیں اسی لئے یہ کسی ایسے کام میں ہاتھ نہیں ڈالتے جہاں پر انکو نقصان کا اندیشہ ہو۔
  • اس برج والا آدمی بامروت ہوتا ہے اپنے رشتہ داروں اور ہمسایوں سے ہمیشہ نیکی کرتا ہے لیکن اسکے بدلے میں ہمیشہ اسکو برائی ہی حاصل ہوتی ہے۔
  • برج جوزا والے مرد کو حرام کے پیسے سے پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ یہ حرام کا مال اسکے حلال مال کو بھی لے ڈوبے گا۔
  • اس کی زندگی میں طویل سفر لکھا ہوا ہے لیکن اسکو اس سفر سے زیادہ مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔
  • ایسے افراد کو سمجھانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے کیونکہ ایک ہی لمحے میں انکے مزاج کی گرمی اپنی حدوں کو چھو جاتی ہے۔
  • اس برج والے مرد کو جلد ہی غصہ آتا ہے اور اسکا غصہ جلد ہی زائل بھی ہوجاتا ہے۔
  • اسکی زندگی آرام و سکون سے ہی گزرے گی۔
  • بیوی سے اسکو راحت ہی ملے گی۔
  • ان میں ایک خامی یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ ایک سے زائد لڑکیوں اور عورتوں کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں۔
  • اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ طنز و مزاح میں بڑے تیز ہوتے ہیں اسی لئے جہاں بھی بیٹھتے ہیں محفل کو گل و گلزار بنا دیتے ہیں۔

برج جوزا رکھنے والے مردوں کے لئے احتیاطی تدابیر

جوزہ مرد کو حرام مال سے بچ کر رہنا چاہئے کیونکہ حرام کا ایک روپیہ اسکے کم از کم تین روپے لیکر ہی جائے گا۔ سفر میں تکلیف اٹھا سکتا ہے لیکن مال بھی بہت ہاتھ آئے گا۔ حج کرے گا یا پھر ایسا کام کرے گا جس سے ثواب پائے گا۔ حضرت محمدؐ کی زیارت نصیب ہوگی۔ (انشاءاللہ) باغ کھیتی سے فائدہ ہوگا ۔اولاد بہت ہوگی مگر اولاد سے دکھ پہنچ سکتا ہے اسکے لئے اسکو چاہئے کہ صدقہ کو اپنا معمول بنالے اور بچوں کی تربیت کی جانب خاص توجہ دے۔

بلغمی امراض، درد سینہ اور درد سر کی اکثر تکلیف رہے گی۔ اسکے لئے شہد اور کلونجی صبح نہار منہ کھانا مفید ہوگا۔ برج جوزا مرد کو زرد اور نیلی آنکھوں والے سے خطرہ رہے گا۔ قبلہ کی جانب سفر کرنا مبارک ہے۔ دوسرے اور پانچویں برس تکلیف سے بچ گیا تو انشاءاللہ عمر 90 برس ہوگی۔

برج جوزا سے تعلق رکھنے والی خواتین کے مثبت اور منفی پہلو

  • اس برج سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑی ہی زندہ دل ،خوش مزاج اور ہنسی مذاق کی دلدادہ ہوتی ہیں۔ یہ گھر کے کاموں سے بالکل بھی نہیں گھبراتی ہیں۔
  • یہ خواتین دوسروں کی نسبت اپنی ذات پر کچھ زیادہ ہی توجہ دیتی ہیں۔ کیونکہ یہ دوسری خواتین کی نسبت کچھ زیادہ ہی پرکشش نظر آنا چاہتی ہیں۔
  • ان میں وفاء اور پیار و محبت کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہوتا ہے۔
  • برج جوزا والی خواتین کا رنگ اکثر سانولا، قد لانبا، دھیمی زبان، دل ہمدردی سے بھرا ہوا اور یہ ہر دلعزیز ہوتی ہیں۔
  • برج جوزا والی عورت کو چاہئے کہ اپنے دل کا بھید کسی کے سامنے عیاں نہ کرے خاص طور پر ایسے مرد و عورتوں کے سامنے تو ہرگز نہیں جو دوسرے مرد و زن میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہوں۔
  • یہ خواتین کسی بھی معاملے کی گہرائی میں ہی جانا پسند کرتی ہیں اور بات کا مطلب سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں۔
  • ان خواتین کو کم عمری میں ہی شادی کرنا پسند نہیں ہوتا انکی خواہش زندگی کو انجوائے کرنا ہوتی ہے۔
  • جوزہ خواتین کو بات سے بات نکالنے کا فن بھی خوب آتا ہے۔
  • اپنی ابتدائی عمر میں اکثر جوزہ خواتین حسن پرست ثابت ہوئی ہیں۔
  • برج جوزا والی خواتین کی محبت جس مرد کو بھی نصیب ہو وہ ہمیشہ خوش قسمت ہی رہتا ہے۔

برج جوزا والی خواتین کے لئے احتیاطی تدابیر

ایسی خواتین اپنے دشمن کو جلد نہیں پہچان سک لئے دل میں جو کچھ ہوتا ہے وہ بیان کرکے اپنا نقصان کر لیتی ہیں۔ نماز میں کاہلی نہ کریں تاکہ ستارے کی نحوست دفع ہو اور اپنی مراد کو پہنچے۔ اکثر سردی اور خشکی کے باعث زانوؤں اور پیروں میں درد ہونے کا امکان ہے۔ ہرڈ کا مربہ یا گلقند دو تولہ سوتے وقت گرم پانی سے کھانا مفید ہوگا۔ اولاد قسمت میں ہوگی۔ بدھ کے دن سر نہ دھوئے۔ نیا چاند دیکھ کر پانی کو دیکھے۔ اگر دو سے سولہ برس کی عمر تک کسی بھی قسم کی موذی بیماری سے محفوظ رہی تو عمر 80 برس تصور کی جائے۔

برج جوزا رکھنے والی اہم شخصیات

برج ثور رکھنے والی اہم شخصیات جن کا تعلق سیاست، کھیل، شوبز اور سائنس سے ہوسکتا ہے انکے نام حسب ذیل ہیں۔

مذہبی شخصیات

مذہبی شخصیات میں احمد رضا خان بریلوی اور عیسائیوں کے پاپ پائس الیون کا نام قابل ذکر ہے۔

سیاسی شخصیات

سیاسی شخصیات میں محترمہ بینظیر بھٹو، نواب آف کالا باغ ملک امیر خان اور موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابقہ صدر جارج ایچ، ڈبلیو بش بھی برج جوزا کی حامل شخصیت ہیں۔

شوبز کی اہم شخصیات

اگر ہم شوبز کی شخصیات کا جائزہ لیں تو ان میں متھن چکروتی, پریش راول، سونم کپور، ایکتا کپور، شلپا شیٹھی، کرن جوہر اور ہالی وڈ کے مشہور فنکار جونی دیپ کانام آتا ہے۔

اہم سائنسدان

برج جوزا سے متعلق سائنسی شخصیات میں مشہور بوٹنسٹ کارل لینی، سکاٹش ماہر طبیعات جیمز کلرک میکسویل اور جدید مرکری تھرمامیٹر کے موجد ماہر طبیعات ڈینیل فارن ہائیٹ شامل ہیں۔

صدقات، دفع نحوست سیارگان

جمعرات کے دن میں مچھلیوں یا آبی جانوروں کو ملے جلے اجناس ڈالیں۔ سمندری مخلوق کچھوے، کیکڑوں کو عام خوراک ڈالیں۔ پیر کے دن میں گھر میں نر مادہ بکری، خرگوش یا چوپائے جانور کی پرورش نیک ہے۔

GEMINI (May, 22 - June, 21):

Symbol The Twins Lucky gem Emotional
Group Emotional Cross/quality Fixed
Polarity Positive Best day in a week Wednesday
Element Air Lucky number 3,8,12 and 23
Favorable color Green House ruled Third
Ruling planet Mercury Period May22_June21

Compatible partners:

The planet Mercury rules Gemini and its element sign is air. Its element has a great effect on it. Gemini is full of adventures and energy. Their enthusiasm and level of energy only meet with sparkling Libra and dazzling Aquarius. Libra is an ideal partner for Gemini because they share strong bond on the basis of their mutual interests. They enjoy their company and ideas without loosing interests for a long time. Aquarius is also best match for Gemini. Their same temperament binds them into long lasting relationship.

Traditional Gemini traits:

Gemini is a sign of twin figures that shows different traits in him. Its sign brings cheerful feelings in him and makes him lively and witty. Its ruling planet mercury also involved in the formation of innate abilities. Mercury shows the intelligent part of the personality and make him intellectual, versatile and Adaptable. These are the traits that depict the positive attitude of Gemini.


On the dark side:

Dual sign of Gemini has a great role in its traits. Inquisitive nature of Gemini sometime makes him Nervous and tense. Its nervousness diverts his attention from the required issue and makes him inconsistent. These are the traits that show negative sides of Gemini.

SUITABLE CAREER:

Gemini is a sign which can be summarized in a key phrase "I think" that defines what the suitable professions for this sign are? Its key phrase "I think" shows him optimistic and inquisitive. These are the ideal traits for travel guide, nature explorer or those professions which can satisfy its curiosity.

Possible Health Concerns:

Major health concerns of Gemini are moving around its shoulders, hands, lungs and nervous system. Common diseases of Gemini are chest pain, hay fever. Tuberculosis and nervous disorder.

LIKES:

Gemini is vibrant and dynamic in nature. They like talking, reading and variety in life.

DISLIKES:

Dynamic Gemini hates to stay alone because they always like to be a social person.

HOT CELEBRITY OF GEMINI:

Johnny Dep, Angelina Jolie

Like Us On Facebook

آج کل آپ کونسی مشکل سے دوچار ہیں؟

اللہ کے کلام سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔حدیث پاک کی روشنی میں اپنے مسائل سے متعلق وظیفے پڑھیں۔

99 Names of Allah