علم نجوم کا آٹھواں برج ہے۔ 24 اکتوبر تا 22 نومبر کے درمیان پیدا ہونے والے لوگوں کا تعلق اس برج سے ہے۔ بچھو اس برج کا نشان ہے۔ برج سرطان اور حوت کی طرح برج عقرب کا علامتی عنصر پانی ہے۔ اس برج میں اکتیس ستارے ہیں۔ جن کو اگر آپس میں ملایا جائے تو یہ بچھو کی شکل اختیار کرلیتے ہیں شاید اسی وجہ سے اس برج کا نشان بچھو پڑگیا ہے۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی قوت انکے ذرائع ہوتے ہیں۔ اور یہ پراسرار یا محقق (تحقیق کرنے والے) مانے جاتے ہیں۔
یہ لوگ جوش و خروش سے بھرپور ہوتے ہیں اسی لئے جب پیار و محبت کی بات آتی ہے تو یہ بہت زیادہ رومانوی ثابت ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بڑے ہی پرعزم اور وفادار ثابت ہوئے ہیں۔ کبھی کبھار یہ لوگ رومانوی طور پر شدت میں بھی آجاتے ہیں۔ یہ اپنے پریمی کا ساتھ مرتے دم تک نبھانے کی کوشش کرتے ہیں اور ایک وقت میں ایک ہی شخص کی جانب مائل رہتے ہیں۔ یہ اپنے اردگرد موجود لوگوں کو کشش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ محبت کے معاملے میں ان لوگوں کو جھوٹ، دھوکہ و فریب اور بے وفائی جیسی چیزوں سے سخت نفرت ہے۔ جو بھی پیار و خلوص سے ملتا ہے یہ لوگ اسکے ہوجاتے ہیں۔
یہ لوگ سچائی اور مخلصی کا مضبوط ملاپ ہوتے ہیں اسی لئے انکی دوستی ہمیشہ پائیدار ہی ہوتی ہے۔ یہ لوگ ہمیشہ قریبی تعلقات بنانے کی ہی کوشش کرتے ہیں اور کسی کے ساتھ بھی بگاڑنے سے پرہیز کرتے ہیں۔ اپنی خوش اخلاق اور ہنسی مزاق والی فطرت کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو اپنا گرویدہ کرلیتے ہیں اسی وجہ سے انکے دوست کم نہیں ہوتے۔ برج عقرب سے تعلق رکھنے والے لوگ ہمیشہ گہرائی سے ہی سوچتے ہیں۔ اپنے خاندانی تعلقات کو مضبوط رکھنے کے لئے یہ کسی بھی قسم کا عہد و پیماں کرسکتے ہیں۔ تعلقات کی بہتری کے لئے ہمیشہ ہی پرامید رہتے ہیں۔اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ با مطلب تعلق ہی رکھتے ہیں اور انکی ضروریات کے شاندار وکیل بھی ثابت ہوتے ہیں۔
برج عقرب سے تعلق رکھنے والے لوگ ہر معاملے کو سلجھانے کی خصوصیت رکھتے ہیں خاص طور پر اپنے کیرئیر کے متعلق اور اسکے ساتھ ہی یہ لوگ بڑے ہی تخلیقی بھی ہوتے ہیں۔ جب یہ لوگ اپنا ایک مقصد مقرر کرلیتے ہیں پھر اسکی جانب ہی اپنی تمام طاقتیں صرف کردیتے ہیں۔ عقربی لوگ سائنسی نقطہ نظر اپناتے ہوئے ہی اپنے کیرئیر کو آگے کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔ جو مواد انکے پاس ہوتا ہے اسکے متعلق سنجیدگی کے ساتھ ہی سوچتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے مستقبل کے متعلق بڑے ہی مثبت سوچ رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔
اگر یہ لوگ اپنی زندگی میں جلد کامیابی دیکھنا چاہتے ہیں تو انکو چاہئے کہ یہ سائنسی شعبوں میں جائیں یا پھر ڈاکٹر، جاسوس، سراغ رساں آفیسر، محقق، پولیس آفیسر اور یا پھر اپنا خود کا کاروبار سنبھال لیں انکو ان سب شعبوں میں انشاءاللہ کامیابی ہی ملے گی۔ برج عقرب کے لوگوں کو اپنے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں کی عزت و تکریم کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ لوگ اپنا بجٹ بڑے ہی منظم طریقے کے ساتھ بناتے ہیں تاکہ مالی طور پر یہ اچھے مقام تک پہنچ سکیں۔ اکثر عقرب افراد بڑے ہی خوش نصیب ثابت ہوئے ہیں خاص طور پر پیسے کے معاملے میں۔ کسی بھی معاملے میں یہ لوگ اپنے پیسے کو ضائع نہیں ہونے دیتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے کیرئیر سے متعلقہ ہر چیز کو اپنے ہاتھ میں ہی رکھنا چاہتے ہیں۔
عقرب مرد بظاہر تو متحمل مزاج لگتے ہیں مگر ایسے ہوتے نہیں ہیں۔ انکا ستارہ پلوٹو اور مریخ ہے۔ عقرب مردوں کا پسندیدہ موضوع نفسیات ہوتا ہے۔ بعض اوقات یہ مرد اپنے اندر حسد اور شک کے جذبات کو قابو کرنے کے عمل کو اتنی بار دہراتے ہیں کہ انکے اندر ایک مضبوطی پیدا ہوجاتی ہے۔ بچپن میں حالانکہ عقرب مرد کچھ شرارتی ہوتے ہیں لیکن جیسے جیسے انکی عمر بڑھتی جاتی ہے یہ لوگ تخلیقی اور تعمیری شعبوں کی طرف اپنا رخ موڑ لیتے ہیں۔ عقرب سے تعلق رکھنے والے مرد اپنے چہروں سے اپنے جذبات کو عیاں نہیں ہوتے دیتے ہیں۔ یہ مرد باوقار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور اکثر عوامی اجتماعات میں یہ خاموش ہی رہتے ہیں۔
اکثر و بیشتر زندگی کے تمام شعبوں میں ہی شدت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ عقرب مرد کو ظالم انتقام لینے والا خیال کیا جاتا ہے لیکن یہ لوگ جان بوجھ کر کسی کو بھی ایذا نہیں پہنچاتے ہیں۔ انکی آنکھوں میں ایسی کشش پائی جاتی ہے کہ خواتین انکی محبت کا جلد ہی شکار ہوجاتی ہیں۔ ان مردوں میں ہر کام میں نوک جھوک کی بھی عادت پائی جاتی ہے اکثر اس برج کے حامل مرد وفادار اور مخلص ہوتے ہیں۔ یہ مرد گھما پھرا کر بات کرنے کے عادی نہیں ہوتے ہیں اور نہ ہی ان سے ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے۔ یہ مرد زندگی کی سچائیوں سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں اسی لئے حقیقت پسندی کے ساتھ ہی زندگی گزارتے ہیں۔
یہ مرد احسان فراموش ہرگز نہیں ہوتے اور کسی کی جانب سے کی جانے والی مدد اور شفقت کو زندگی بھر نہیں بھولتے۔ عقربی مردوں میں پرسرار رموز نامعلوم پہلوؤں کی جستجو اور تحقیق کا مادہ بھی ہوتا ہے جس کو یہ لوگ مثبت طور پر استعمال کرتے ہیں۔ رومانس کرتے ہوئے بھی شدت پسندی کی جانب مائل ہوجاتے ہیں۔ یہ مرد دل و دماغ سے ہمیشہ حاضر رہتے ہیں اسی لئے شاید یہ ناقابل تسخیر ثابت ہوتے ہیں۔ عقربی مرد زندگی کے ہر معاملے میں چاہے وہ کھانے پینے کی میز پر بیٹھے ہوں یا پھر رومانس کے موڈ میں ہوں میں زیادتی کے قائل ہوتے ہیں۔ ان مردوں کو کوئی بھی خاتون آسانی کے ساتھ اپنے جال میں نہیں پھنسا سکتی ہے۔ اگر عقرب مرد اپنے اندر سے خامیاں نکال لیں تو یہ دنیا کے بہترین مرد ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ اپنے حکام اور بزرگوں کے سامنے گفتگو کا سلیقہ جانتے ہیں۔
اس برج کا مرد سفید رنگ اور اونچے قد والا ہوتا ہے۔ اگر مٹی کو بھی ہاتھ لگائے تو وہ سونا بن سکتی ہے۔ اپنے افسروں کے سامنے اپنی چرب زبانی کی وجہ سے فائدے حاصل کرسکتا ہے اسکے ساتھ ہی اپنی اولاد اور بیوی سے بھی اسکو فائدے ہی نصیب ہونگے لیکن ماں باپ کی جانب سے نفع کم ہی ملے گا۔
عقربی مرد کو بیماری اکثر درد شکم، درد ناف، درد قولنج سے ہوگی اس لئے میٹھے انار کا اکثر استعمال کرے۔ زندگی میں شریعت کی پابندی قسمت کو چار چاند لگا دے گی۔ آگ اور پانی سے بچ کر رہے۔ ایک دبلے پتلے شخص سے زندگی میں بچ کر رہے۔ عمر میں ایک سخت مصیبت آئے گی لیکن عافیت بخیر ہوگی۔
عقربی شخص جس سے بھی وفا کرے گا وہی شخص اس سے جفاء کرے گا کیونکہ یہ برج حضرت یعقوبؑ کا بھی ہے اسی لئے اس مرد کو ہمیشہ جھوٹ سے نفرت ہوگی۔ اس مرد کے لئے زراعت کاری مفید رہے گی۔ اس مرد کی بیماری کی زیادہ وجوہات دل اور پیٹ کے درد کے سبب ہونگی۔ خدا کے معاملے میں دل کو صاف رکھے اور خدا پر بھروسہ رکھے۔ اس برج والے آدمی کے لئے نئے چاند کو دیکھنے کے بعد سبزہ دیکھنا سازگار رہے گا۔
انگوٹھی میں نگینہ عقیق یمنی کا راس آئے گا۔ چونکہ اس نے ابتدائی عمر میں سختی اور صدمہ دیکھے ہیں، لہذا اسکی باقی عمر ہنسی خوشی کے ساتھ ہی گزرے گی۔ اگر صدموں اور پریشانیوں سے بچنا چاہتا ہے تو حرزابو دجانہ اپنے پاس رکھے۔
برج عقرب سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑی ہی پر اسرار اور گہرے حسن و نقوش کی حامل ہوتی ہیں اور اسکے ساتھ ہی یہ کشش میں بھی کسی کو اپنا ثانی نہیں رکھتی ہیں۔ انکی بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ یہ دوسروں کو خوبصورت ہی نظر آئیں۔ عقرب لڑکی محبت میں بڑی فراخدلی کا مظاہرہ کرتی ہے۔ عقرب عورتیں بااعتماد اور ذہین ثابت ہوتی ہیں اور اپنے حقوق و فرائض سے بالکل بھی بے خبر نہیں رہتی ہیں۔ عقرب خواتین بڑی ہی باوفا ہوتی ہیں اور اپنے خاوند کا آخری حد تک ساتھ نبھاتی ۔ہیں
یہ خواتین گھر پر اپنے شوہر کی ہی حاکمیت پسند کرتی ہیں کیونکہ انکے خیال میں گھر کا اصل سردار مرد ہی ہے۔ عقرب لڑکیاں پہلی نگاہ ڈالے ہی مرد کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ عقربی عورتوں کو کوئی مرد کم ہی دھوکہ دے پاتا ہے۔ یہ کسی کو بھی اپنے سحر میں جکڑنے کی خوبی رکھتی ہیں۔ انکو اپنا گھر اپنے ماں باپ اور اپنی اولاد بیحد پیاری ہوتی ہے انکے لئے یہ کچھ بھی کرسکتی ہیں۔ اپنی خامیوں اور شدت پسند جذبات پر جلد ہی قابو پاسکتی ہیں۔
برج عقرب کی خواتین کو اگر رنج و پریشانی سے بچنا ہے تو اپنے دل کا بھید کسی کو نہ دے۔ کسی سے بھی دھوکہ کھا سکتی ہے۔ بادی چیزوں کے استعمال سے بیماری لاحق ہوسکتی ہے۔ دردسر، درد کمر اور دل کا کانپنا بھی اسکے ساتھ ہے۔
جس عورت کا یہ برج ہوگا اس عورت کا قد اونچا، نیک کردار اور پرہیز گار ہوگی۔ اسکی طبیعت میں خلوص اور مہربانی ہوگی۔ جھوٹ بولنا اور سننا ناپسند کرے گی۔ اگر سینہ اور بدن کے کسی عضو پر تل کا کوئی نشان ہوگا تو وہ خوش قسمتی کی ہی علامت ہے۔ اس عورت پر کوئی بھی تہمت لگ سکتی ہے اسی لئے اسکو احتیاط سے کام لینا چاہئے۔ ایک رشتہ دار کی وجہ سے اسکے کاروبار میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ اللہ پر توکل رکھے گی تو کامیابی اسے ہی ملے گی۔ اپنے غصہ پر ہمیشہ قابو رکھے۔
اس عورت کو چاہئے کہ اگر اللہ کے غضب سے بچنا ہے تو خود کو نامحرم لوگوں کی نگاہ سے بچائے رکھے۔ کیونکہ یہ عورت گرم مزاج کی ہوتی ہے اسی لئے کبھی کبھی کفر بھی بک جاتی ہے اس میں احتیاط برتے۔ کبھی بھی حرام مال میں ہاتھ نہ ڈالے۔ ہمیشہ صبر و تحمل کے ساتھ ہی آگے بڑھتی رہے۔ اسکی زندگی کو خطرہ دو سال کی عمر تک تھا۔ اس برج والی عورت کو مہینہ شوال کا، دن سوموار اور لباس سبز اور سفید اور انگوٹھی عقیق کے نگینے کی راس آئے گی۔ دعاجوشن کبیر لے کر اپنے پاس رکھے تاکہ بلاؤں سے محفوظ رہے۔
برج عقرب سے منسلک اہم شخصیات کے بارے میں یہاں بیان کیا جارہا ہے ملاحظہ فرمائیں۔
سیاسی شخصیات میں مولانا ابولکلام آزاد، جنرل سکندر مرزا، جنرل یحیٰی خان، ہیلری کلنٹن، شہزادہ چارلس, کونڈولیزا رائس اور پنڈت جواہر لال نہرو کے نام نمایاں ہیں۔
فلمی ستاروں میں مشہور فلمسٹار شاہ رخ خان، ایشوریہ رائے، ریما خان، نیلم کوٹھاری، لیونارڈو اور کمال حسن برج عقرب رکھتے تھے۔
شاعروں میں اگر دیکھا جائے تو علامہ محمد اقبال، شاہ عبدالطیف بھٹائی اور اکبر الٰہ آبادی کا نام سرفہرست ہے۔
ایسے سائنسدان جنہوں نے یہ ثابت کردیا کہ برج عقرب افراد بھی بہترہن ذہانت کے مالک ہوتے ہیں ان میں؛ مادام کیوری جنہوں نے تابکاری کے دو عناصر ریڈیم اور پلونیم دریافت کیے اور دو بار نوبل انعام حاصل کیا، 1930 میں لائیٹ ریفلیکشن پر کام کرکے طبیعات میں نوبل پرائز حاصل کرنے والے بھارتی سائنسدان سی وی رمن، ہیلے کومٹ کے مدار کے شمار سے متعلق کام کرنے والے پہلے شخص ایڈمنڈ ہیلے اور مائیکروسوفٹ کے شریک بانی بل گیٹس قابل ذکر ہیں۔
عقرب مرد و عورت کو چاہئے کہ اتوار کے دن چڑیا گھر جاکر ہاتھی، شیر، چیتا کو انکی پسندیدہ خوراک ڈالے اور بروز جمعرات کبوتروں کو دانہ یا چیلوں کو گوشت ڈال سکتے ہیں۔ گھر میں اعلی نسل کا گھوڑا یا نر مادہ کبوتروں کی پرورش نیک ہے۔
Symbol | The Scorpio | Lucky gem | Opal |
Group | Intellectual | Cross/quality | Fixed |
Polarity | Negative | Best day in a week | Tuesday |
Element | Water | Lucky number | 7,11,23 and 47 |
Favorable color | Dark reds and black | House ruled | Eight |
Ruling planet | Pluto and mars | Period | Oct24_ Nov22 |
Scorpio is under the influence of two planet mars and Pluto. Mars is a planet of passion that make scorpion emotional and passionate. Pluto is a planet of obstruction and transformation that brings Determination and sense of Power in them. These are the real qualities that define the real personality of scorpion.
Scorpion negative traits are the true description of its emblem. People of this star are Jealous, obsessive, introvert and obstinate.
The element sign for Scorpio is water; whereas, its ruling planets are Mars and Pluto. Traditional scorpion is passionate, loyal, obstinate and obsessive. Some of its unpleasant traits play crucial role in its relationships. But sympathetic cancer and kind Pisces can understand the complex nature of Scorpio and make perfect match with it.
You are intelligent, hard-working, analytical, motivated and resourceful. Espionage, police investigation, law, physics, research and writing are suitable profession for scorpion.
Scorpio diseases are related to throat and lungs. People of this zodiac sign are affected by soar throat, hay fever and diarrhea. Poor dietary habits also raise the risk of obesity and diabetes in Scorpions.
Scorpion admires voracity and likes to do work every time.
Scorpio loathes Shallow Relationships, Flattery and Flattering.
Demi Moore, Julia Robert